اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 64 لاکھ کے قریب - کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 63،94،069 ہوئی

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 81،484 نئے کیسز آنے کے بعد اس وبا سے متاثرہونے والوں کی مجموعی تعداد 63،94،069 ہوگئی ہے۔

covid 19
covid 19

By

Published : Oct 2, 2020, 12:34 PM IST

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 81،484 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد نسبتاً کم یعنی 78،877 رہنے سے ایکٹیو کیسز میں 1،500 سے زائد کا اضافہ ہوگیا اور اسی مدت کے دوران 1095 مریضوں کی موت سے کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

جمعہ کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 63،94،069 تک جا پہنچی ہے جبکہ کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 53،52،078 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کے مقابلہ میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد 1،512 سے بڑھ کر9،42،217 ہوچکی ہے۔

ملک میں جان لیوا وبا کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 99،773 ہوگئی۔

ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 14.74 فیصد، اموات کی شرح 1.56 فیصد جبکہ شفایابی کی شرح 83.70 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details