اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں اب تک 9.86 کروڑ سے زائد نمونوں کی جانچ - آئی سی ایم آر کی تازہ اعدادوشمار

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کی روک تھام کے لیے زیادہ سے زیادہ جانچ کر کے متاثرہ افراد کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایسے میں 21 اکتوبر کو جانچ کی مجموعی تعداد نو کروڑ 86 لاکھ سے تجاوز کر گئی اور ایک دن میں تیسری مرتبہ 14 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ کی گئی۔

ملک بھر میں اب تک 9.86 کروڑ سے زائد نمونوں کی جانچ
ملک بھر میں اب تک 9.86 کروڑ سے زائد نمونوں کی جانچ

By

Published : Oct 22, 2020, 12:25 PM IST

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے 22 اکتوبر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 21 اکتوبر تک کورونا وائرس کے نمونوں کی مجموعی جانچ کا 9 کروڑ 86 لاکھ 70 ہزار 363 تک پہنچ گیا۔

اس میں سے 14 لاکھ 69 ہزار 984 نمونوں کی جانچ 21 اکتوبر کو کی گئی تھی۔

اکتوبر کے مہینے میں یہ دوسرا موقع ہے جب ایک دن میں 14 لاکھ سے زیادہ جانچ ہوئی۔ اس سے قبل یکم اکتوبر کے اعداد و شمار میں 14 لاکھ 23 ہزار 52 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔

کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں یومیہ اس کی زیادہ سے زیادہ جانچ کی جا رہی ہے، 24 ستمبر کو ایک دن میں 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کی ریکارڈ جانچ کی گئی۔

کورونا کیسز کے معاملات میں بھارت دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ پہلے نمبر پر اب بھی امریکہ ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے وہیں ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ امریکہ میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details