اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

میکسیکو میں 69 ہزار سے زیادہ اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر میکسیکو میں اب تک 69 ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر میکسیکو میں اب تک 69 ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے
عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر میکسیکو میں اب تک 69 ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے

By

Published : Sep 10, 2020, 12:35 PM IST

میکسیکو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کی وجہ سے 611 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 69095 سے تجاوز کرگئی ہے۔

واضح رہے کہ میکسیکو کی وزارت صحت کے سینٹر برائے ایپیڈیمولوجی کے ڈائریکٹر جوز لوئس ایلومینا نے اس کی اطلاع دی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر میکسیکو میں اب تک 69 ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے

اس عرصے کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 4647 نئے معاملے رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 647507 ہوگئی۔

اس سے ایک دن پہلے میکسیکو میں کورونا انفیکشن کے 5351 نئے کیس سامنے آئے تھے، جبکہ 703 افراد کی موت ہوئی تھی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے 11 مارچ کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) کو ایک وبا قرار دیا تھا

کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی فہرست میں میکسیکو امریکہ (1.90 لاکھ)، برازیل (1.27 لاکھ) اور ہندوستان (73890) کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے 11 مارچ کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) کو ایک وبا قرار دیا تھا۔

میکسیکو کی وزارت صحت کے سینٹر برائے ایپیڈیمولوجی کے ڈائریکٹر جوز لوئس ایلومینا نے اس کی اطلاع دی ہے

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے تقریباً 2.77 ملین معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا نے نو لاکھ سے زائد افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details