ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 22 اموات کے بعد ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6500 سے زائد ہوگئی۔
بنگلہ دیش میں کورونا سے 6500 سے زائد ہلاک - بنگلہ دیش
عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اسی ضمن میں بنگلہ دیش سے اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 65 سو سے زائد ہوگئی ہے۔
بنگلہ دیش میں کورونا سے 6500 سے زائد ہلاک
محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 1235 نئے کیس درج ہونے کے بعد اب تک پانچ لاکھ 12 ہزار 496 افراد کورونا کی زد میں آچکے ہیں جبکہ مزید 22 افراد کی موت کے بعد یہ تعداد 6531 تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ اس دوران 1507 افراد کورونا سے مکمل طور پر بازیاب ہوچکے ہیں اور اب ملک میں ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد چار لاکھ 57 ہزار 60 ہوگئی ہے۔