کورونا وائرس نگرانی مرکز کے مطابق اس دوران 6342 مریضوں کے بیماری سے ٹھیک ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,75,164 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 92 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8605 ہوگئی ہے۔
روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز - corona virus
روس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7113 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد بدھ کو کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6,13,000 ہوگئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 61 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔
روس میں کورونا انفیکشن سے متاثروں کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ
راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 61.10 ہوگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی شرح محض 1.4 فیصد ہے۔
ملک میں سب سے زیادہ 885 نئے معاملے راجدھانی ماسکو سے آئے ہیں جبکہ ماسکو علاقے سے 467 اور کھانتی۔مانسی خودمختار علاقے سے 319 نئےمعاملے سامنے آئے ہیں۔