مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56282 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے سے متاثرین کی تعداد 1964537 ہوگئی۔ راحت کی بات یہ رہی کہ اس دوران 46121 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے صحت یاب افراد کی تعداد 1328337 ہوگئی ہے ۔ وزارت کے مطابق صحت یابی کی شرح 67.62 فیصد ہو گئی ہے اور شرح اموات 2.07 فیصد ہے۔
نو ریاستوں میں صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافے ہونے کے باوجود ملک میں فعال کیسز میں 9257 کا اضافہ ہوا ہے، جس سے متاثرین کی تعداد 595501 ہو گئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹرا میں سب سے زائد 3810 ، آندھرا پردیش میں 1322 اور بہار میں 908 ، تمل ناڈو میں 968، راجستھان میں 437 اور اتراکھنڈ میں 143 کیسزدرج کئے گئے ہیں۔