بدھ کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 56،110 افراد جان لیوا وائرس سے شفا یاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 16،39،600 ہوگئی ہے۔
ایک دن میں کورونا سے 56 ہزار سے زائد افراد شفایاب - صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت
ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان اس جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے بعد اب تک تقریبا 16.40 لاکھ افراد صحت مند ہوئے ہیں۔
اسی عرصہ کے دوران 60،963 افراد جان لیوا وبا کی زد میں آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 23،29،639 ہوچکی ہے اور 834 اموات سےہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 46،091 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 4019 بڑھ کر 6،43،948 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب 27.64 فیصد فعال کیسز ہیں۔ شفایاب ہونے والوں کی شرح 70.38 فیصد اور ہلاک شدگان کی شرح 1.98 فیصد ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسزکی تعداد 818 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 1،48،860 ہوگئی اور 256 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 18،306 ہوگئی۔ اسی عرصہ میں 10014 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی تعداد 368635 ہوگئی۔ خیال رہے کہ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست میں ہے۔