اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 2.20 لاکھ سے زیادہ افراد فوت اور 82.70 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔

coronavirus positive
coronavirus positive

By

Published : Oct 21, 2020, 2:00 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس ( کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4.10 کروڑ اور جان لیوا وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد 11.23 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اب تک 41,054,072 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 1,129,795 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 2.20 لاکھ سے زیادہ افراد فوت اور 82.70 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔
بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 54،044 نئے کیسز درج ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 76.51 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا کے کل 7.40 لاکھ سے زائد فعال کیسز ہیں جبکہ اب تک 67.95 لاکھ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔

دنیا میں اب تک جان لیوا وبا سے 30,634,165 مریضوں کے شفایاب ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details