بھارت میں کورونا وبا (کووڈ 19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور پیر کی دیر رات تک انفیکشن کے 56 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 31.61 لاکھ سے زیادہ اور 705 مریضوں کی موت سے ان کی تعداد 58 ہزار کے پار پہنچ گئی ہے۔
بھارت میں کورونا کے معاملے 31 لاکھ سے تجاوز - مریضوں کی ریکوری شرح 76 فیصد
مریضوں کی ریکوری شرح 76 فیصد کے قریب ہونے سے محکمہ صحت نے راحت کی سانس لی ہے۔
covid 19 in india
وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور آج یہ 76 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔
مہاراشٹر، آندھراپردیش اور تملناڈو سمیت مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ دیر را تک 56,460 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 31,61,502 اور مرنے والوں کی تعداد 58,527 ہوگئی ہے۔