اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اوڈیشہ کے علاوہ دیگر ریاستوں کے لئے 30 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں

اوڈیشہ ہائی کورٹ کی جانب سے گجرات سے مہاجر مزدوروں کو کورونا انفیکشن کی مکمل جانچ کے بغیر نہ بھیجے جانے کے فیصلے کے بعد آج ریاست سے اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے لئے 30 سے زائد شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

اوڈیشہ کو چھوڑ دیگر ریاستوں کے لئے 30 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں
اوڈیشہ کو چھوڑ دیگر ریاستوں کے لئے 30 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں

By

Published : May 8, 2020, 11:49 PM IST

اس کے ساتھ ہی گذشتہ دو مئی سے اب تک اس مغربی ریاست سے چلنے والی ایسی ریل گاڑیوں کی تعداد 120 سے زائد ہو گئی ہے۔ پورے ملک میں اب تک ایسی 218 ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔

گجرات سے صرف ٹرین سے ہی ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد مزدوروں کو اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور اوڈیشہ جیسی ریاستوں میں بھیجا جا چکا ہے۔ یہ پورے ملک میں اس معاملے میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔ گجرات سے ہی اب تک ایسی سب سے زیادہ مزدور اسپیشل ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔

اوڈیشہ کو چھوڑ دیگر ریاستوں کے لئے 30 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں

لیبر اینڈ پلاننگ محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور مزدوروں کی واپسی کے لئے نوڈل افسر وپل مترا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ آج بھی تقریباً 36 ہزار مزدوروں کو لے کر ٹرینیں روانہ ہو رہی ہیں۔ اگرچہ عدالتی حکم کے تحت فی الحال اوڈیشہ کے لئے ٹرین بند ہے۔

اب تک گجرات سے سب سے زیادہ 80 ایسی ٹرینیں اترپردیش کے لئے 16-16 بہار اور اڈیشہ کے لئے اور آٹھ جھارکھنڈ کے لئے چلائی گئی ہیں۔ مزدوروں کو بھیجے جانے سے پہلے متعلقہ ریاستوں سے بھی اس معاملے میں اتفاق کیا جا رہا ہے۔

ایسی ٹرینوں کی تعداد بڑھا کر یومیہ 50 تک کئے جانے کا منصوبہ ہے تاکہ اپنی آبائی ریاست واپس جانے کے خواہاں تمام مزدور واپس جا سکیں۔

اس دوران ریلوے ذرائع نے بتایا کہ آج کل 25 ٹرینیں اتر پردیش، 4 بہار، 2 مدھیہ پردیش اور ایک ایک جھارکھنڈ اور راجستھان کے لئے چلائی جا رہی ہیں۔ انہیں احمد آباد، سورت، وڈودرا، ویرمگام، موربی، آنند، بھروچ، بھؤنگر، ہمت نگر، جام نگر، راجکوٹ، تاپی، امریلی اور داہود جیسے مقامات سے چلایا جا رہا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details