اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

منشیات معاملہ: بالی ووڈ کے اب تک 18 سے زائد افراد گرفتار

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ممبئی جنوب مغربی علاقے کے ڈپٹی ڈی جی موتھا اشوک جین نے کہا کہ بالی ووڈ میں منشیات معاملے میں اب تک 18 سے زائد افراد کو گرفتار کیاجاچکا ہے۔

منشیات معاملہ:  بالی ووڈ کے اب تک 18 سے زائد افراد گرفتار
منشیات معاملہ: بالی ووڈ کے اب تک 18 سے زائد افراد گرفتار

By

Published : Sep 27, 2020, 9:43 AM IST

این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) موتھا اشکو جین نے بتایا کہ منشیات معاملے میں اب تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 18 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرشما پرکاش، سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔

وہیں این سی بی نے ہفتہ کے روز دھرما پروڈکشن کے ایگزیکٹو پروڈیوسر شتیج روی پرساد کو منشیات کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ آج کوئی نیا سمن جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں این سی بی کے جنوبی مغربی علاقے کے ڈپٹی ڈی جی موتھا اشوک جین نے کہا کہ 'ہم نے 18 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔'

واضح رہے کہ این سی بی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے باضابطہ بات چیت کے بعد منشیات کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا، جو اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے سے متعلق منی ٹرائل کی تحقیقات کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات معاملہ: دھرما پروڈکشن کے پروڈیوسر گرفتار

تحقیقات میں بہت سے انکشافات سامنے آئے جن میں منشیات کی کھپت، خریداری، استعمال اور نقل و حمل سے متعلق مختلف چیٹس شامل ہیں۔

سُشانت سنگھ راجپوت کے والد کے کے سنگھ کی طرف سے بہار میں ریا چکرورتی کے خلاف 28 جولائی کو ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ای ڈی نے 31 جولائی کو اداکار کی موت کے معاملے میں انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ درج کی تھی۔

بتا دیں کے 14 جون کو سُشانت کی لاش ان کے ممبئی کی رہائش گاہ پر ملی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details