اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں 1406 کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹریز - پونے میں صرف ایک لیبارٹری

23 ​​جنوری تک پونے میں صرف ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی سہولت موجود تھی۔

india
india

By

Published : Aug 10, 2020, 8:33 PM IST

کورونا وائرس کووڈ ۔19 کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی تعداد پورے ملک میں بڑھ کر 1،406 ہوگئی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لیبارٹریوں کی فہرست میں چار نام شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی جانچ کی ہیں۔ ان میں سرکاری 941 اور نجی لیبارٹریز 465 شامل ہیں۔

اس وقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 715 ہیں (حکومت: 429، نجی: 286) جبکہ ٹروئٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز کی تعداد 580 (حکومت: 480، نجی: 100) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز 111 ہیں (حکومت: 32، نجی: 79) ہیں۔

ان 1،406 لیبارٹریوں نے کورینا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے 9 اگست کو 4،77،023 نمونے ٹسٹ کیے۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 2،45،83،558 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 62،064 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے انفیکشن میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھ کر 22،15،074 ہوگئی ہے۔ تاہم اسی عرصے میں ملک میں 15،35،743 بیماریوں سے پاک ہونے کے سبب انفیکشن کے 6،34،945 فعال معاملات ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 23 ​​جنوری تک پونے میں صرف ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی سہولت موجود تھی لیکن اب ملک بھر میں 1،406 لیبارٹریاں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کے لئے کام کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details