ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل شدید بارش کے بعد سیلاب کی صورتحال بے حد سنگین ہے۔
سیلاب اور اس کے نتیجے میں زمینی تودے گرنے کے متعدد واقعات میں 24 گھنٹوں کے دوران 150 سے زائد افراد ہلاک جبکہ کئی دیگر لاپتہ ہیں۔
سیلاب اور تودے گرنے کی وجہ سے سے کئی لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں بیشتر افراد کو راحتی کیمپز میں نقل مکانی کرنے والوں کی طرح زندگی گزارنی پڑرہی ہے۔
کرناٹک میں سیلاب کی وجہ سے 30 افراد کی موت ہوگئی اور 14 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
کیرالہ میں 72 افراد ہلاک جبکہ وائناڈ پارلیمانی حلقے میں تودے گرنے کے سبب 58 افراد لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اسی پارلیمانی حلقے سے رکن منتخب کیے گئے ہیں، جو علاقے کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گجرات میں 29 مہاراشٹر میں16 ہماچل پردیش میں 2 اور اتراکھنڈ میں بادل پھٹنے کے سبب بھی 2 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 2 دیگر لاپتہ ہیں۔
کیرالہ میں سیلاب کی وجہ سے کے 24 ہزار سے زائد افراد اب بھی راحتی کیمپز میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔