لاک ڈاؤن ختم ہونے پر گھریلو طیارہ خدمات پھر سے شروع ہونے کے بعد سے اب تک گھریلو راستوں پر فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج ایک ٹوئٹ میں لکھا ’’25 مئی سے پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک لاکھ 8 ہزار 210 پروازیں روانہ ہوچکی ہیں جن میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ سفر کرچکے ہیں۔ ہم کووڈ۔ 19 سے پہلے کے اعداد و شمار کی طرف بڑھ رہے ہیں‘‘۔
انہوں نے اس کامیابی کے لئے سبھی اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی ہے۔سرکاری اطلاعات کے مطابق 24 ستمبر کو 1393 پروازوں میں 119702 مسافر روانہ ہوئے۔