اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پوری دنیا میں کورونا سے 10.71 لاکھ سے زیادہ اموات - برطانیہ میں کورونا

پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 10.71 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اب تک 3.71 کروڑ سے زیادہ لوگ ا س کی زد میں آچکے ہیں۔

More than 10.71 million deaths worldwide from Corona
پوری دنیا میں کورونا سے 10.71 لاکھ سے زیادہ اموات

By

Published : Oct 11, 2020, 9:48 PM IST

امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں اب تک کورونا وائرس سے 37,102,281 لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 1,071,308 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر امریکہ میں انفیکشن سے اب تک 214,367 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 7,717,633 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کورونا کے 74,383 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور متاثروں کی مجموعی تعداد اب 70,53,807 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے مجموعی طور سے 8,67,496 سرگرم معاملے ہیں جبکہ اب تک 60,77,976 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس کی زد میں آنے والے لوگوں کی تعداد 50.55 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ تقریبا 1.49 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ روس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 12.78 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور22,331 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔

کولمبیا میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 9.02 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 27,660 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ وہیں ارجنٹینا میں کووڈ سے اب تک 8.83 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 23,581 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ اسپین میں اس وائرس کی زد میں آنے سے اب تک 8.61 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 32,929 لوگوں کی اب تک جان جاچکی ہے۔ پیرو میں کورونا وبا کا زور بڑھتا ہی جارہا ہے اور یہاں اس وائرس سے اب تک 8.43 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 33,158 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا سے اب تک 8.14 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 83,642 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں فرانس میں اس کی زد میں اب تک 7.32 لاکھ سے زیادہ لوگ آچکے ہیں اور 32,601 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جنوبی افریقہ میں 6.90 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 17,673 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اب تک 5.93 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 42,850 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ایران میں اس وبا سے 4.96 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 28,293 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

چلی میں کورونا سے 4.79 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 13,272 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ عراق میں کورونا انفیکشن سے دو چار لوگوں کی تعداد چار لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 9,790 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ بنگلہ دیش میں متاثروں کی تعداد 3.77 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 5,500 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

یورپی ملک اٹلی میں اس وقت وائرس سے 3.49 لاکھ سےزیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 36,140 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ سعودی عرب میں کورونا کے 3.38 لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 5,018 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ فلپائن میں کورونا سے اب تک 3.36 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 6,238 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ترکی میں اس وبا سے اب تک 3.34 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 8,778 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ انڈونیشیا میں متاثروں کی تعداد 3.28 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 11,765 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جرمنی میں اب تک اس وائرس کی زد میں 3.23 لاکھ سے زیادہ لوگ آئے ہیں اور 9,620 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے اب تک 3.18 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 6,570 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 12,188، بلجیم میں 10,175، کناڈا میں 9,661، بلوویا میں 8,292، نیدرلینڈر میں 6,624، مصر میں6,040، سوئڈن میں 5,894، رومانیہ میں 5,358، یوکرین میں 5,010، چین میں 4,739، گواٹے مالا میں 3,365 ، پولینڈ میں 2,972، ہونڈراس میں 2,492 اورپنامہ میں 2,482 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details