اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دنیا میں کورونا سے 13 لاکھ سے زیادہ اموات - orldwide from Corona

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 190 ممالک میں کورونا وائرس سے اب تک 53875361 افراد متاثر اور 1310688 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

More than 1.3 million deaths worldwide from Corona
دنیا میں کورونا سے 13 لاکھ سے زیادہ اموات

By

Published : Nov 15, 2020, 1:11 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے دوران دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 5.33 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

امریکی محکمہ ویکسینیشن کے مطابق 'اب تک 13.10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اس سے موت ہوچکی ہے'۔

انھوں نے بتایا ہے کہ پوری دنیا میں ریکارڈ ہونے والے کورونا کے کل معاملوں میں سے 47.40 فیصد معاملے امریکہ، بھارت اور برازیل میں درج ہوئے ہیں۔

'اس وبا سے متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے معاملے میں پہلے نمبر پر امریکہ، دوسرے پر بھارت اور برازیل کا مقام تیسرا ہے'۔

'دوسری جانب اس وائرس سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت، برازیل اور امریکہ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں'۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 190 ممالک میں کورونا وائرس سے اب تک 53875361 افراد متاثر اور 1310688 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ متاثرین اور اموات کے لحاظ سے پہلے مقام پر اور انفیکشن پر فتح پانے والوں کی تعداد کے معاملے میں تیسرے نمبرہر ہے۔

اطلاع کے مطابق اب تک امریکہ میں 10896870 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 245578 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 41000 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 88.14 لاکھ اور صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد 82.05 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔

اس دوران مزید 447 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 129635 رہی اورہوگئی۔

تو وہیں بھارت میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد میں 1503 کی کمی کے بعد یہ تعداد 479216 پر آ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details