اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 12 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ

آج سے قبل ملک میں 3 ستمبر کو آنے والے اعداد و شمار میں ریکارڈ 11 لاکھ 72 ہزار 179 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔

corona
corona

By

Published : Sep 20, 2020, 6:34 PM IST

عالمی وبا کووڈ 19 کے ملک میں تباہ کن پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے ایک مہم کے تحت 12 لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس کے نمونوں کا ریکارڈ ٹیسٹ کیا گیا, اتوار کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 19 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 12،06،806 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا, جس سے ملک میں ہونے والے ٹسٹ کی مجموعی تعداد 6،36،61،060 تک پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 30 جنوری کو سامنے آیا تھا۔

6 اپریل تک جانچ کی تعداد 10 ہزار تھی۔ اس کے بعد جیسے ہی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا نمونوں کی جانچ میں بھی تیزی آئی۔ 7 جولائی کونمونوں کی جانچ کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی اور اس کے بعد ٹسٹنگ میں تیزی آئی اور 17 ستمبر 2020 کو یہ تعداد چھ کروڑ ہو گئی۔

اس سے قبل ملک میں 3 ستمبر کو آنے والے اعداد و شمار میں ریکارڈ 11 لاکھ 72 ہزار 179 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔ نہ صرف ملک بلکہ دنیا میں ایک ہی دن میں ہونے والے سب سے زیادہ ٹسٹ کا یہ ریکارڈ تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details