عالمی وبا کورونا وائرس کے بیچ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 14 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بغیر کسی تعطیل کے چلے گا۔
لوک سبھا سیکریٹریٹ کے مطابق ایوان کی کارروائی پہلے دن 14 ستمبر کو صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک چلے گی۔ اگلے دن 15 ستمبر سے یکم اکتوبر تک کارروائی دوپہر تین بجے سے شام سات بجے تک چلے گی۔