گجرات میں پری مانسون اور سائیکلونک سرکلیولیشن کے اثر سے موسم میں بدلاو آیا ہے۔ جس کی وجہ سے گجرات کے مختلف اضلاع میں بارش شروع ہوگئی ہے۔
اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کرتے ہوے بتایا ہے کہ گجرات میں 10 اور 11 جون کو بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات میں دس اور گیارہ جون کو موسم میں تبدیلی رونماہوگی اس کے ساتھ ہی شمالی گجرات جنوبی گجرات اور سوراشٹر میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ خلیج بنگال میں ہوا کے ہلکے دباؤ کی وجہ سے آئندہ 48 گھنٹوں میں مانسون سرگرم ہو جائیگا۔
احمدآباد اور گاندھی نگر میں بھی بارش کی دیکھی جا رہی ہے اس کا اثر آج سے ہی دیکھا جارہا ہے آج صبح سے ہی بادل چھائے ہوئے ہیں اور دوپہر سے جم کر بارش ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ گجرات کے مختلف اضلاع میں آج صبح سے ہی تاپی، ویارا، والوڑ، راجکوٹ کوٹ کے جنوبی گجرات کے متعدد علاقوں میں اچانک موسم میں تبدیلی آئی ہے. صبح سے سورت میں آہستہ آہستہ بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سورت کے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔