جن دھن اکاونٹس کے تعلق سے افواہ گشت کررہی ہے کہ ’حکومت کی جانب سے دی گئی رقم کو جلدازجلد نکال لینا چاہئے نہیں تو یہ رقم واپس حکومت کے پاس چلی جائے گی‘، جس کے جواب میں ’وزارت خزانہ نے خواتین کے جن دھن اکاونٹس محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکاونٹ ہولڈر جب چاہے بنک سے یا اے ٹی ایم سے کسی بھی وقت رقم نکال سکتے ہیں‘۔
'جن دھن اکاونٹس محفوظ' - جن دھن اکاونٹ
وزارت حزانہ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’جن دھن اکاونٹس محفوظ ہیں اور اکاونٹ ہولڈرز جب چاہیں رقم نکال سکتے ہیں‘۔
!['جن دھن اکاونٹس محفوظ' Money transfered into women Jan Dhan a/c safe, says FinMin](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6785587-94-6785587-1586848960889.jpg)
جن دھن اکاونٹس محفوظ، اکاونٹ ہولڈرس جب چاہے رقم نکال سکتے ہیں
واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاون میں لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے گزشتہ ماہ وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن نے بیس کروڑ سے زائد خواتین کے جن دھن اکاونٹس میں اگلے تین ماہ تک ماہانہ پانچ سو روپئے دینے کا اعلان کیا تھا۔
فینانشیل سرویس سکریٹری نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’جن دھن اکاونٹس میں جمع کی گئی رقم اکاونٹ ہولڈر کی ہیں اسے واپس نہیں لیا جائے گا‘۔ انہوں نے افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا۔