اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بینکوں میں عام شہریوں کے پیسے محفوظ نہیں: منیش تیواری - HIGH PRICE

کانگریس کے سینیئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر منیش تیواری نے مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت حکومت کی یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ اس کے عہد میں عام شہریوں کے پیسے قطعی محفوظ نہیں ہیں۔

منیش تیواری

By

Published : Oct 17, 2019, 1:40 AM IST

مسٹر تیواری نے نامہ نگاروں سے کہا کہ عام عوام کی گاڑھی کمائی کے پیسے بینکوں میں محفوظ نہیں ہیں اور یہ حکومت نہیں جانتی کہ ملک کیسے چلانا ہے۔

انہوں نے کہا آج صورتحال نوٹ بندي جیسی ہی ہے اور لوگوں کو بینکوں سے اپنے ہی پیسوں کو نکالنے میں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2008 کی عالمی کساد بازاری، 2011 کے یوروزون بحران اور 2014 میں عالمی خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود اس وقت کی متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے دور میں مسلسل 10 سالوں تک اقتصادی ترقی کی شرح نمو7.8 رہی،

لیکن اس کے پیش نظر کوئی اقتصادی بحران سامنے نہیں آیا جبکہ گزشتہ پانچ برسوں میں بی جے پی حکومت کے دور میں معیشت کی حالت بدترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں دیویندر فڑنویس کی قیادت والی حکومت کسی بھی معیار پر کامیاب نہیں ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details