اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

محرم الحرام میں نوحہ خوانی کا آٹھواں روز - انجمن عباسیہ

اسلامک کلینڈر کے مطابق اسلام میں محرم سال کا پہلا مہینہ کہلاتا ہے، رمضان مہینے کے بعد اسلام میں یہ دوسرا مہینہ ہے جو دین اسلام کے ماننے والوں میں مشہور ہے۔

Moharram Procession

By

Published : Sep 8, 2019, 5:31 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:50 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو میں آٹھویں محرم الحرام کے روز نوحہ خوانی اور جلوس کا اہتمام کیا گیا. اس دوران انجمن عباسیہ کے زیر اہتمام عزاخانہ میر علی میں نوحہ خوانی کی گئی.

سوز خوانی و نوحہ پیش کیا گیا. ماتمی انجمن نے مرثیہ خوانی کی. اس موقع پر واقعہ کربلا کی دل سوز عکاسی بھی کی گئی۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو میں آٹھویں محرم الحرام کے روز نوحہ خوانی اور جلوس کا اہتمام کیا گیا

اس مہینے کی دس تاریخ کا دن یوم عاشورہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس دن شیعہ مسلمان روزہ رکھتے ہیں اور شہر میں جلوس نکالا جاتا ہے، اس موقع ہزاروں کی تعداد میں لوگ جلوس میں شریک ہوتے ہیں۔

یہ جلوس حضرت علی اور حسین کی یاد میں نکالا جاتا ہے۔

محرم اسلامک کلینڈر کے مطابق سال کا پہلا مہینہ ہے ، یہ مہینہ ان چار مہینوں میں آتا ہے جن کا ذکر قرآن میں آتا ہے۔ یہ چار مہینے رجب، ذو القعدہ، ذو الہجہ اور محرم الحرام ہیں۔

اسلامک کلینڈر چاند کے حساب سے چلتا ہے ، اس میں مہینہ کی شروعات ہر مہینہ گزرنے کے بعد چاند کے دیکھنے سے ہوتی ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 9:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details