اردو

urdu

ایودھیا پر فیصلہ: بھگوت اور شری شری روی شنکر کا خیر مقدم

By

Published : Nov 9, 2019, 3:00 PM IST

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھگوت نے بابری مسجد رام جنم بھومی اراضی تنازعہ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

ایودھیا پر فیصلہ: بھگوت اور شری شری روی شنکر کا خیر مقدم


دہلی میں آر ایس ایس کے دفتر سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھگوت نے کہا کہ' اسے فتح یا ہار کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ ہمیں ماضی کو فراموش کرنا چاہئے اور مندر کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا چاہئے۔'

ایودھیا پر فیصلہ: بھگوت اور شری شری روی شنکر کا خیر مقدم

بھگوت نے کہا کہ اس فیصلے نے بھگوان رام کی جائے پیدائش کے مقام پر ہندوں کی ایک مندر کی خواہش پوری کردی ہے۔

مذہبی رہنما شری شری روی شنکر نے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ عدالت نے ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں کے ساتھ انصاف کیا ہے۔، شری شری روی شنکر ایودھیا تنازعہ کیس میں سپریم کورٹ کے مقرر کردہ ثالثی پینل کا حصہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ' اس کے ساتھ ہی بھارت دنیا کے لیے تنوع میں اتحاد کی مثال قائم کرے گا۔ یہ ہر ایک کے حق میں ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہر کوئی اس فیصلے کا خیرمقدم کرے گا۔'

سپریم کورٹ نے بابری مسجد رام جنم بھومی متنازع کیس میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ متنازعہ زمین رام للا کو دی گئی ہے اور مرکزی حکومت سے مندر کی تعمیر کے لیے خصوصی ٹرسٹ بنانے کے لیے کہا گیا ہے۔ سنی وقف بورڈ کو الگ سے 5 ایکڑ زمین دی جائے گی۔متبادل زمین مسلمانوں کو براہ راست الاٹمنٹ کے ذریعے دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details