کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت گذشتہ کئی دہائیوں سے او آئی سی کو نظر انداز کرتا رہا ہے لیکن مودی کی خارجہ پالیسی نے اسے اور اس کے بیانوں کو تصدیق فراہم کردی ہے۔بدلے میں بھارت کو ایسا نام ملا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔
تیواری نے کہا کہ قومی جمہوری اتحاد حکومت او آئی سی میں حصہ لینے کو اپنی بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے حقیقت میں اس نے کانفرنس میں قومی مفادات کو قربان کردیا ہے۔