اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مودی کی تقریر جھوٹ پر مبنی' - Detention center

کانگریس نے کہا کہ ڈیٹنشن سینٹرس کے بارے میں مودی جھوٹ بول رہے ہیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Dec 24, 2019, 11:31 PM IST

ملک میں حراستی مراکز (Detention center) کے بارے میں یہ وزیراعظم مودی جھوٹ بول رہے ہیں۔ یہ دعویٰ آج یہاں مہاراشٹر کانگریس کے ترجمان وجنرل سکریٹری سچن ساونت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کرتے ہوئے اس تعلق سے مرکزی وریاستی حکومتوں کے مکتوب میڈیا کے سامنے پیش کئے۔
سچن ساونت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے دہلی میں اپنی تقریر کے دوران کہا ہے کہ 2014 سے 2019 تک حکومت میں این آر سی اور ڈیٹنشن سینٹرس کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، جو سراسر جھوٹ ہے اور مجھے نہایت افسوس کے ساتھ یہ بات کہنی پڑرہی ہے کہ ملک کا وزیراعظم اس ضمن میں ملک کے عوام گمراہ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 72 سالوں کی تاریخ میں پوری دنیا کے سامنے ہمارے ملک نے جمہوریت کی نہایت عمدہ مثال پیش کی جس کے سبب دنیا ہمارے ملک کی جانب عزت واحترام سے دیکھتی تھی۔ لیکن ہمیں آج افسوس کے ساتھ یہ دن دیکھنے پڑرہے ہیں کہ ہمارے ملک کا وزیراعظم قصداً جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کررہا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں اس تعلق سے دستاویزات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کا ملکی سطح پر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں میں حراستی مراکز قائم کرنے کا پروگرام ہے، جو ان دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے، جس میں مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستوں کو اس تعلق سے احکام جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مہاراشٹر میں بن رہے ڈیٹینشن سینٹر کے بارے میں بتایا کہ 9جنوری 2019کو مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے ریاستی وزارت داخلہ کے چیف سکریٹری و ایڈیشنل چیف سکریٹری کو روانہ کئے گئے ایک مکتوب کے مطابق ڈیٹنشن سینٹر کے تعلق 9،10 ستمبر 2014 اور7ستمبر 2018کو مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستی حکومتوں کو مکتوب روانہ کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details