وزیر اعظم مودی نے طوفان کے بعد کی ممکنہ صورت حال اور اس سے نمٹنے کے لیے کیے جا رہے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا، این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ضرورت پڑنے پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے سے متعلق ایک 'پرزنٹیشن ' بھی پیش کیا۔
ٹیم کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے 25 ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ 12 دیگر کو تیار رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں تعینات 24 دیگر ٹیموں کو بھی صورت حال کے مطابق طلب کیا جا سکتا ہے۔