جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ریاست میں اسمبلی انتخابات نہ کروانے کو مرکزی حکومت کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کی خصوصی چیثیت کو گورنر کے ذریعے سے ختم کروانا چاہتی ہے۔
'جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہ کروانا مودی حکومت کی سازش' - فاروق عبداللہ
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا: ' پاکستان پر حملہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر رائے دہندگان کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے کیا گیا'۔
!['جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہ کروانا مودی حکومت کی سازش'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/images/768-512-2665758-414-7d0e3f28-93ad-458e-b7e9-9871b8137886.jpg)
ss
فاروق عبداللہ
پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی 'نیشنل کانفرنس' انتخابی میدان میں تمام مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ مل کر اور ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔