آج پیوش گوئل کی 56 ویں سالگرہ ہے، اس موقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی اپنے تہنیتی پیغام میں کہا 'میرے کابینہ کے ساتھی پییوش گوئل جی کو یوم پیدائش کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، وہ ملک کے ریلوے نیٹ ورک کی تجدید کاری میں سب سے آگے ہیں'۔
مودی نے پیوش گوئل کی یوم پیدائش کی مبارکباد دی - وزیر اعظم مودی کی خبر
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز وزیر ریل پیوش گوئل کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی اور انہیں اپنے نیک خواہشات اور دعاؤں سے نوازا۔
مودی نے پیوش گوئل کی یوم پیدائش کی مبارکباد دی
وزیر اعظم مزید لکھتے ہیں کہ 'وہ ملک میں تجارت اور انٹرپینور شپ کو آگے لے جانے میں مؤثر تعاون کر رہے ہیں، میں ان کی صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں'۔
واضح رہے کہ پیشہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ کے پاس ریلوے کے علاوہ وزارت صنعت وحرفت کا چارج بھی ہے۔