نریندر مودی سردارولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ پر پھولوں کا نذرانہ پیش کریں گے، اتحاد کا حلف دلائیں گےاوریوم اتحاد پریڈ دیکھیں گے۔وہ کیوڑیا سے احمد آباد واقع سابرمتی ریورفرنٹ کو جوڑنے والی سی-پلین سروس کا افتتاح کریں گے اور خود اس میں اڑان بھریں گے۔
یوم اتحاد کے موقع پر مودی سی پلین سروس کا افتتاح کریں گے - انٹیگریٹڈ فاؤنڈیشن کورس’آرمبھ‘
وزیراعظم نریندرمودی ہفتے کو مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی پر گجرات کے کیوڑیا میں منعقد تقریب میں حصہ لیں گے اور اسٹیچو آف یونیٹی سے احمدآباد میں سابرمتی ریور فرنٹ تک سی-پلین سروس کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم کیوڑیا سے ہی مسوری واقع لال بہادر شاستری اکادمی میں ہندوستانی انتظامی خدمات کے تربیت دہندگان سے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کریں گے۔یہ 2019 میں شروع کیے گئے انٹیگریٹڈ فاؤنڈیشن کورس’آرمبھ‘کا حصہ ہے۔
مودی جمعہ اور ہفتہ کو کیوڑیا کی مربوط ترقی کے لیے مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ان میں اسٹیچوآف یونیٹی کے لیےایکتا کروز سروس، ایکتا مال اور چائلڈ نیوٹریشن پارک وغیرہ کا افتتاح بھی شامل ہے۔وہ یونیٹی گلو گارڈن میں اسٹیچو آف یونیٹی کی ویب سائٹ کی اقوام متحدہ کی تمام سرکاری زبانوں میں شروعات بھی کریں گے اور کیوڑیا ایپ بھی لانچ کریں گے۔