ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر (اے سی ای او) سنجے کمار سنگھ نے جمعہ کے روز کہا کہ انتخابی کمیشن نے کورونا وائرس کے وبا کو دیکھتے ہوئے تسلیم شدہ جماعتوں کے انتخابی مہم چلانے والوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 30 کردی ہے جبکہ غیر تسلیم شدہ جماعتوں کے انتخابی مہم چلانے والوں کی تعداد 20 سے زائد نہیں ہوگی۔
اس سے قبل تمام جماعتوں کے لیے اسٹار کیمپینرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد 40 رکھی گئی تھی۔ سنگھ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم شروع کرنے سے 48 گھنٹے قبل ضلع انتظامیہ کو آگاہ کرنا ہوگا۔
جبکہ مودی اور شاہ بی جے پی کی انتخابی مہم کی ذمہ داری سنبھالیں گے، نتیش کمار جے ڈی یو کے چیف انتخابی کارکن ہوں گے۔
اکتوبر-نومبر میں بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے این سی پی کے صدر شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے کا نام بھی اسٹار کیمپینر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔