وزیراعظم نریندر مودی پنجی کے آرٹ اکیڈمی میں پاریکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نے پاریکر کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
مودی کا پاریکر کو خراج عقیدت - مودی کا پاریکر کو خراج عقیدت
گوا کے سابق وزیراعلیٰ منوہر پاریکر کی جسد خاکی پر ملک کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی گوا پہنچ کر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔
ss
وزیراعظم کے علاوہ وزیر دفاع نرملا سیتارمن، مرکزی وزیر مملکت ارجن میگھوال، وزیرریل سریش پربھو اور گوا کے گورنر سمیت دیگر رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ طویل عرصے سے لبلبہ کے کینسر میں مبتلا مسٹر پاریکر کا گزشتہ روز گوا میں پنجی کے نزدیک دونا پاؤلا واقع اپنی رہائشگاہ میں انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی آخری رسومات شام پانج بجے میرامار میں ادا کی جائے گی۔