اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی نے نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا - نہرو کو بچوں سے بے حد لگاؤ تھا

وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کی برسی کے موقع پر بدھ کو انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مودی نے نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا
مودی نے نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا

By

Published : May 27, 2020, 7:51 PM IST

وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کی برسی کے موقع پر بدھ کو انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مودی نے ٹویٹ کرکہا،’’ہمارے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔‘‘واضح رہے کہ پنڈت نہرو کا 27مئی 1964 کو انتقال ہوگیاتھا۔وہ انگریزوں کے خلاف تحریک آزادی کے دوران نو بارجیل گئےتھے۔

جواہر لعل نہرو 14 نومبر 1889ء کوبرطانوی ہند کے شہر الٰہ آباد میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد، موتی لال نہرو (1861–1931)، جو ایک کشمیری پنڈت کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے، آزادی کی جدوجہد کے دوران میں انڈین نیشنل کانگریس کے صدر کے طور پر دو مرتبہ خدمات انجام دیں۔

جواہر لعل نہرو کو بچوں سے بے حد لگاؤ تھا۔ ان کی یوم پیدائش 14 نومبر کو بھارت میں یوم اطفال منایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details