وزیر اعظم نے آج مسٹر مکھرجی کے گھر پہنچ کر ملاقات کی اور ان کی خیر وعافیت دریافت کی ۔ مسٹر مکھرجی نے مسٹر مودی کا تہہ دل سے استقبال کیا اور دونوں ایک دوسرے سے گرمجوشی سے ملے۔
وزیر اعظم نے ملاقات کے بعد ٹویٹ کیا اور لکھا کہ پرنب مُکھرجی سے ملنا ایک عظیم احساس کی مانند ہے۔ ان کے علم اور دور اندیشی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ انھیں ایک ایسے سیاسی رہنما کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے ملک کے لیے بہت کام کیے ہیں۔