آج صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مسٹر جے رام ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ستمبر میں اس سرنگ کا افتتاح کرسکتے ہیں۔ سطح سے تقریباً دس ہزار میٹر کی اونچائی پر واقع اس سرنگ کی لمبائی 8.8 کلومیٹر ہے، جسے پورا کرنے کا ہدف پہلے سنہ 2015 کے آخر تک مقرر کیا گیا تھا، مگر بعد میں اس کو بڑھا دیا گیا تھا۔ اس سرنگ کی تعمیر کے بعد منالی اور کیلاونگ کا فاصلہ 60 کلومیٹر کم ہوجائے گا اور اس سرنگ کا راستہ سال بھر کھلا رہے گا جس سے فوج کے جوانوں، عام لوگوں اور سیاحوں کو بڑی سہولت ملے گی۔
مودی کے ہاتھوں ستمبر میں ہوگا روہتانگ سرنگ کا افتتاح - سرنگ کی لمبائی 8.8 کلومیٹر ہے
منڈی: ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر نے کہا کہ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل روہتانگ سرنگ کا تعمیراتی کام اب آخری مرحلے میں ہے اور جلد ہی اسے قوم کو وقف کردیا جائے گا۔
Modi may open Rohtang tunnel
قابل ذکر ہے کہ سال میں تقریبا چھ ماہ تک برف سے ڈھکے رہنے کی وجہ سے روہتانگ درہ میں گاڑیوں کی آمدورفت بند ہوجاتی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا نے ریاست میں ترقی کی رفتار کو متاثر کیا ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ضلع منڈی میں چار ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام چل رہا ہے۔ انہوں نے افسران کو منصوبوں کے نفاذ میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے یہ انتباہ بھی دیا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔