ریاست راجستھان کی حج کمیٹی و اجمیر درگاہ کمیٹی کے سربراہ امین پھٹان نے جے پور میں میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 75 برسوں میں نریندر مودی بھارت کے اولین وزیراعظم ہیں، جنھوں نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کیا۔
'مودی اقلیتوں کے لیے بہترین وزیراعظم '
اجمیردرگاہ کمیٹی کے سربراہ امین پٹھان نے وزیراعظم مودی کی تعریف کی اور اقلیتوں کے لیے کیے گئے ان کے کاموں کو سراہا۔
Modi for minoriteis
انہوں نے کہا کہ پانچ کروڑ اقلیتی طلبہ طالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے، اس کے سبب اقلیتی طبقے آگے بڑھ سکیں گے۔
امین پٹھان نے کہا کہ مودی حکومت وکاش اور وشواس کے اصول پر کاربند ہے۔