اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

افغان صدر کو مودی نے بھارت آنے کی دعوت دی - india's prime minister narendra modi

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کی ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی اور انہیں جلد ہی بھارت آنے کی دعوت دی۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Dec 24, 2019, 6:44 PM IST

مسٹر غنی نے سلسلہ وار ٹویٹ کر کے کہا 'مسٹر مودی نے کہا کہ بھارت آپ کا دوسرا گھر ہے، ہم اس دورے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے'۔

افغان صدر کو مودی نے بھارت آنے کی دعوت دی

میں نے دعوت کے لیے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور میں مناسب وقت پر بھارت کے دورے پر جاؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'میرے عزیز دوست اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سہ فون کرکے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں میری کامیابی پر مجھےاور عوام کو مبارکباد دی'۔

بات چیت کے دوران مسٹر مودی نے مسٹر غنی سے کہا کہ 'ایک دوست، ہمسایہ اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر بھارت پوری طرح افغانستان کی جمہوری حکومت کی مکمل طور پر حمایت کر رہا ہے۔ بھارت قیام امن عمل کے لیے افغانستان کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ہم دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں بھی افغانستان کے ساتھ ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details