اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی کو مسلمانوں کی بنیادی دقتیں دور کرنے کی پہل کرنی چاہئے: مسلم مورچہ - مسلمانوں کی دقتوں کو دور کرنی چاہیے

آل انڈیا یونائیٹڈ مسلم مورچہ نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کوعام مسلمانوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کی پہل کرنی چاہئے۔

فائل فوٹو

By

Published : Sep 18, 2019, 4:37 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 12:39 AM IST

مورچہ کے منگل کو ایک سیمنار میں مسلم دانشوروں نے کہا کہ صرف مسلم لیڈروں کو ترجیح دینے سے ہی مسلمانوں کا بھلا ہونے والا نہیں ہے۔ ایسے مسلم لیڈروں کو توجہ دینے سے اس کلچر کو بڑھاوا دینا ہوگا جس کی وجہ سے عام مسلمان کو ملک کی مین اسٹریم سے جوڑنے میں دقتیں آئی ہیں۔
مورچہ کے ترجمان حافظ غلام سرور نے کہا کہ ان کی تنظیم نے مختلف حکومتوں کے اچھے کاموں کی تعریف کی ہے۔ مورچہ نے مودی حکومت کی صفائی ستھرائی مہم، نوٹوں کی منسوخی، جی ایس ٹی کی جہاں پوری طرح حمایت کی وہیں تین طلاق کے رواج کو ختم کرنے اور جموں۔کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370کو ہٹانے کا خیرمقدم اور تعریف بھی کی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو بے روزگاری، مہنگائی، بھوک مری، بدعنوانی، سیلاب اور قحط سالی جیسے بنیادی مسائل کو دور کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں جس سے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ تمام طبقات کے لوگوں کی پریشانیاں دور ہوسکیں۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 12:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details