مودی حکومت نے خودانحصارہندوستان کی بنیاد رکھی ہے: امیت شاہ - amit shah news
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سنیچرکو کہا ہےکہ مودی حکومت نے اپنے گزشتہ چھ برسوں کے میعادکار میں تاریخی غلطیوں کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ خودانحصاری ہندوستان کی بنیاد رکھی ہے۔
امیت شاہ نے حکومت کے ایک برس کی مدت پوری ہونے کے موقع پر عوام کو ملک کی ترقی میں شراکت دار قرار دیتے ہوئے حکومت پر یقین کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرداخلہ نے سلسلہ وار ٹوئٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کو بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’مودی جی نے ان چھ برسوں کے میعادکار میں نہ صرف کئی تاریخی غلطیوں کو درست کیا ہے بلکہ چھ عشروں کی کھائی کو پاٹ کرترقی کی شاہراہ پر گامزن ایک خودانحصار ہندوستان کی بنیاد رکھی ہے۔‘‘
یہ چھ برسوں کی مدت ’غریبوں کی فلاح وبہبود اور اصلاحات‘ کی متوازی رابطہ کی ایک غیر معمولی مثال ہے۔ ایماندار قیادت اور غیر معمولی محنت کے عکاس وزیراعظم مودی پر ہندوستان کی عوام کو جو غیر معمولی اعتماد ہے ویسا ملک کی عوام کا اپنے قیادت پر یقین دنیا میں بہت کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔
مودی حکومت کومنتخب کرکے ان کامیابیوں کی شریک کار بنی ہندوستان کی عوام کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’آج اس تاریخی موقع پر میں گزشتہ چھ برسوں سے مودی حکومت کا میسنجر بن کر حکومت کی کامیابیوں و عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو گھر گھر پہنچانے والے بی جے پی کے کروڑوں کارکنوں کی غیر معمولی محنت اور تنظیم کے لئے خود کو وقف کرنے کے لئے دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تاریخی کامیابیوں سے مودی 2.0 کے ایک برس کے کامیاب معیادکار پر ملک کے ہردلعزیز وزیراعظم نریندر مودی کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں۔ مجھے مکمل یقین ہے کہ آپ کی رہنمائی میں ہندوستان ایسے ہی مسلسل ترقی کرتا رہے گا۔‘‘