وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے جلپائی گڑی میں سڑک حادثے میں کئی افراد کے ہلاک اور زخمی ہوئے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مودی نے جلپائی گڑی حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا
وزیر اعظم نے مہلوکین کے اہل خانہ کو 2 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایک دوسرے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے ہلاک لوگوں کے اہل خانہ کو 2 لاکھ اور زخمی لوگوں کو 50 ہزار روپئے معاوضہ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ میں لکھا کہ ''وزیر اعظم قومی آفات منیجمنٹ کی جانب سے مغربی بنگال میں ہوئے حادثے میں ہلاک لوگوں کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپئے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپئے معاوضے کے طور پر دئے جائیں گے۔''
یہ بھی پڑھیں: دھوپ گوڑی میں سڑک حادثے میں 13 لوگوں کی موت
واضح رہے کہ اس سڑک حادثے میں بولڈر سے لدا ایک ٹرک ایک نجی کار اور میجک وین پر الٹ گیا، خبروں کے مطابق حادثے میں 14 لوگوں کی جان گئی ہے اور 17 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔