اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم نے انویسٹ انڈیا کو اقوام متحدہ کا ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی - بھارتی قومی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسی انویسٹ انڈیا

اقوام متحدہ کے ادارے (یو این سی ٹی اے ڈی) نے انویسٹ انڈیا کو اقوام متحدہ کے انوسٹمنٹ پروموشن ایوارڈ 2020 کا فاتح قرار دیا ہے۔ ایوارڈ کی تقریب پیر کو جنیوا میں ادارہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔

narendra modi
narendra modi

By

Published : Dec 8, 2020, 11:36 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی قومی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسی انویسٹ انڈیا کو اقوام متحدہ انویسٹمنٹ پروموشن ایوارڈ 2020 جیتنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے انویسٹ انڈیا کو اقوام متحدہ کا ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی


نریندر مودی نے منگل کو ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ’’انویسٹ انڈیا کو اقوام متحدہ کا انویسٹمنٹ پروموشن ایوارڈ 2020 جیتنے پرمبارکباد۔ یہ ہماری حکومت کے ذریعہ بھارت کو دنیا کی سب سے پرکشش سرمایہ کاری کی منزل بنانے اور تجارت میں آسانی کو بہتر بنانے کے لئے کئے گئے کام کا ثبوت ہے‘‘۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے (یو این سی ٹی اے ڈی) نے انویسٹ انڈیا کو اقوام متحدہ کے انوسٹمنٹ پروموشن ایوارڈ 2020 کا فاتح قرار دیا ہے۔ ایوارڈ کی تقریب پیر کو جنیوا میں ادارہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔

یہ ایوارڈ دنیا بھر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسیوں کی بہترین روایات، طریقہ کار اور کامیابیوں کے جائزہ کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ اس بار اقوام متحدہ کے ادارہ نے 180 سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسیوں کے کام کاج کا جائزہ لیا تھا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details