اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم نے دیسی موبائل ایپ بنانے کی اپیل کی

چین کے ساتھ سرحد پرجاری تناؤ اور چین کے 59 موبائل ایپ پر پابندی لگائے جانے کے دوران وزیراعظم نریندرمودی نے نوجوانوں اوراسٹارٹ اپ کمپنیوں سے دیسی موبائل ایپ بنانے کی اپیل کی ہے۔

بھارتی نوجوانوں سے چین متبادل اپپ بنانے کی اپیل: نریندرمودی
بھارتی نوجوانوں سے چین متبادل اپپ بنانے کی اپیل: نریندرمودی

By

Published : Jul 4, 2020, 8:17 PM IST

وزیر اعظم مودی نے آج یہاں 'خودکفیل ہندوستان ایپ انوویشن چیلنج' کی ابتدا کرنے کے بعد ٹوئٹ کیا کہ 'یہ چیلنج آپ کے لئے ہے، اگر آپ کے پاس ایسی پیداوار ہے یا آپ کو ایسالگتا ہے کہ آپ کے پاس اس طرح کے پیداوار کو بنانے کے لئے ویژن اور صلاحیت ہے تو میں ٹکنالوجی سے جڑے اپنے سبھی دوستوں سے اس میں شرکت کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

بھارتی نوجوانوں سے چین متبادل اپپ بنانے کی اپیل: نریندرمودی

'انہوں نے کہا کہ آج ٹکنالوجی اور اسٹارٹ اپ سے جڑے لوگوں میں عالمی سطح کے 'میڈ ان انڈیا' ایپ بنانے کے سلسلے میں بہت زیادہ جوش ہے۔

ان کے خیالات اور پیداوار کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت نے خودکفیل ہندوستان ایپ انوویشن چیلنج پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ریلائنس جیو نے 'جیو میٹ' ویڈیو کالنگ ایپ لانچ کیا


واضح رہے کہ سرحد پر چین کے ساتھ جاری تناؤ کے دوران بھارت نے چین کے 59 موبائل ایپ پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ چیلنج ان ایپ کا متبادل پیش کرنے کے لئے شروع کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details