اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی اور جن پنگ نے دہشت گردی اور تجارت پر بات چیت کی - مودی روایتی لباس میں نظر آئے

وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کے مابین دوسری غیررسمی چوٹی بات چیت کے پہلے دن پانچ گھنٹے سے زیادہ تک خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔

مودی اور جن پنگ نے دہشت گردی اور تجارت پر بات چیت کی

By

Published : Oct 12, 2019, 11:12 AM IST

دونوں رہنماوں نے بھارت اور چین کی عوام کے مابین تاریخی اور ثقافتی تعلقات کے تاروں کو مضبو ط کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی توازن، دہشت گردی اور مذہبی سخت گیری کو دور کرنے پر مل کر کام کرنے کی ضرورت کو قبول کیا۔

خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے جمعہ کی دیر رات پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ گوکھلے نے بتایا کہ دونوں لیڈروں کے مابین پانچ گھنٹے سے زیادہ تک کھلے اور خوشگوار ماحول میں مثبت با ت چیت ہوئی۔ اس دوران ثقافتی پروگرام کو چھوڑ کر پورے وقت صرف دونوں رہنماؤں کے مابین تبادلہ خیال ہوا۔

مودی اور جن پنگ نے دہشت گردی اور تجارت پر بات چیت کی

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے نیشنل ویزن، حکومت کی ترجیحات، اقتصادی ترقی کے ہدف وغیرہ کے بارے میں بتایا جبکہ جنپنگ نے مودی و انتخابی فتح کو ان کی مقبولیت کا ثبوت بتاتے ہوئے ان کے ساتھ آئندہ ساڑھے چار برس تک نزدیکی طورپر مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں مودی نے دہشت گردی کو انسانیت کے لئے چیلنج قرار دیا اور اس سے مل کر مقابلہ کرنے کی بات کہی۔

دو روزہ غیررسمی مذاکرات کے لئے بھارت پہنچے چینی صدر جن پنگ کا استقبال کرنے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی روایتی لباس میں نظر آئے۔ اس دوران چین کے صدر بھی غیررسمی لباس میں تھے۔ انہوں نے کالے رنگ کی پینٹ اور سفید شرٹ پہن رکھی تھی۔

خارجہ سکریٹری نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے مابین خاص طور پر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی آج بات چیت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details