اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی اور جاؤڈیکر نے برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیراعظم مودی اور اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے مجاہد آزادی برسا منڈا کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مودی اور جاؤڈیکر نے بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا
مودی اور جاؤڈیکر نے بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا

By

Published : Nov 15, 2020, 2:22 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی اور اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے اتوار کو بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ غریبوں کے سچے مسیحا تھے، جنہوں نے مظلوم اور محروم طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے پوری زندگی جدوجہد کی۔

وزیر اعظم مودی کا ٹویٹ

وہیں وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کیا 'بھگوان برسا منڈا جی کو ان کے یوم پیدائش پر شت شت نمن۔ وہ غریبوں کے سچے مسیحا تھے، جنہوں نے مظلوم اور محروموں کی فلاح کے لئے پوری زندگی جدو جہد کی۔'

جاؤڈیکر نے بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا

جد و جہد آزادی میں ان کا تعاون اور سماجی فلاح کے لئے کی گئیں ان کی کوششیں ملک کو ہمیشہ تحریک دیتی رہیں گی۔'

وہیں جاؤڈیکر نے کہا 'بھگوان برسا منڈا جی کے یوم پیدائش پر انہیں نمن۔ وہ قبائلی طاقت کی علامت ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: برسا منڈا کے 145 ویں یوم پیدائش پر خصوصی پیشکش

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details