مشینیں جو ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں استعمال کرتے ہیں۔ جیسے آٹوموبائل، موٹر سائکل اور دیگر مشینی آلات کا غیر ضروری اور حد سے زیادہ استعمال ماحولیات کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ جس سے آنے والی نسلیں بھی متاثر ہوگی۔
گاندھی جی کا کہنا تھا کہ 'مشین بنانے والی صنعتیں ماحول کو خراب کرتے ہوئے بدترین آلودگی پیدا کرتی ہیں، جس سے کاربن کا اخراج کر کے انسانوں اور جانوروں کا جینا دوبھر ہوگا'۔
ماحولیات کو نظر انداز کرتے ہوئے ترقی کی جو راہ اپنائی گئی ہے، گاندھی جی اس کے خلاف تھے۔
عدم تشدد کا نظریہ اور بہتر ماحولیات کی طرف اقدام گاندھی جی کی تعلیمات کا خلاصہ ہے۔گاندھی کا سارا نظریہ ماحول دوست تھا۔
گاندھی جی کا کہنا تھا کہ 'ماحول کا عدم تحفظ یا فطرت میں عدم استحکام سماج میں آلودگی کا باعث بنتا ہے۔'
گاندھی جی نے ملک کے طول و عرض میں پھیلے آشرموں میں جا کر آب و ہوا کو صاف رکھنے کی ترغیب دی اور ماحول کی حفاظت پر بھی زور دیا۔
بازار میں اشیأ و خدمات کی مصنوعی قلت پیدا کر کے زائد قیمت وصول کرنے کو مہاتما گاندھی سخت نا پسند کرتے تھے۔