ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد والوج ایم آئی ڈی سی میں پیش آئے نقب زنی کی واردات میں نامعلوم چور نے پرسننا انٹر پرائزز نامی موبائل شاپ کا شٹر توڑ کر دکان سے ایک لاکھ 81 ہزار مالیت کے 14 اینڈرائیڈ موبائل فون چوری کر لئے تھے۔
موبائل شاپ میں چوری کی واردات انجام دینے والے چور کو پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کر لیا۔
پولیس اس کے قبضے سے پونے دو لاکھ روپے مالیت کے چوری کے موبائل فونز ضبط کئے ہیں۔
اس ضمن میں دکان مالک پرمود مناتے نے والوج ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔
پولیس نے دفعہ 379 کے تحت مقدمہ درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی۔ انسپکٹر مدھوکر ساونت کو خفیہ جانکاری ملی کہ ایک شخص چوری کے موبائل فروخت کرنے کے لیے اورنگ آباد کے وڈگاؤں کولاٹی آنے والا ہے، جس کے بعد پولیس نے جال بچھا کر موبائل شاپ سے چوری کیے گئے سارے موبائل اپنی حراست میں لے لیا۔
پولیس نے چوری کی واردات کو انجام دینے والے شری رام شنکر راؤ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پونے دو لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون ضبط کیے اور آگے کے معاملے کی پولیس تفتیش کر رہی ہیں۔