اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال: ہجومی تشدد کے خلاف قانون - مغربی بنگال اسمبلی میں ہجومی تشدد کے خلاف قانون منظور کر دیا گیا

مغربی بنگال اسمبلی میں ہجومی تشدد کے خلاف قانون منظور کر دیا گیا اور اس عمل کو مجرمانہ قرار دیا ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Aug 30, 2019, 5:29 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:18 PM IST

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی میں مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے 'ہجومی تشدد کو ایک سماجی برائی قرار دیا۔'

انہوں نے سپریم کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'کورٹ نے ماب لنچنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔'

انہوں نے کہا کہ 'ماب لنچنگ ایک سماجی برائی ہے، جس کے خلاف اقدامات ضروری ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مغربی بنگال نے ماب لنچنگ کی روک تھام کے لیے (انسداد لنچنگ) بل 2019 لایا لیکن مرکز نے اس سلسلے میں کوئی قانون پیش نہیں کیا ہے'

انہوں نے کہا کہ 'لنچنگ ایک سماجی برائی ہے جس کے خلاف ہم سب کو مل کر لڑنا ہے۔ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کی روک تھام کے لیے قانو بنائیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، اس لیے ہم نے اس کے خلاف ریاست میں قانون بنایا۔'

Last Updated : Sep 28, 2019, 9:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details