اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'منریگا' مودی حکومت کی ناکامی کا زندہ ثبوت - مہاتما گاندھی قومی روزگار گارنٹی یوجنا

کانگریس نے کہا کہ 'مہاتما گاندھی قومی روزگار گارنٹی یوجنا 'منریگا' لاک ڈاون سے متاثرہ غریبوں کو روٹی کا سمبل بنا اور کووڈ 19 کے دوران مودی حکومت کی ناکامی کا زندہ ثبوت ہے۔'

Congress spokesperson Abhishek Mano Singhvi
کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی

By

Published : Jun 8, 2020, 10:19 PM IST

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی منریگا اسکیم کو ختم کرنے کی کوشش میں تھے لیکن جلد ہی غریبوں کے لیے اس اسکیم کی اہمیت سمجھ کر انہوں نے اسے ختم کرنے کا ارادہ چھوڑ دیا اور کورونا کے دور میں منریگا غریبوں کے لیے سنجیونی بنی اور حکومت نے اس کے بجٹ میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب حکومت کو بتانا چاہئے کہ کورونا کے دور میں کتنے لوگوں کو منریگا سے فائدہ ہوا۔ اس بارے میں حکومت کو اعدادو شمار دستیاب کرانے چاہیے تاکہ پتہ چلے کہ گھر واپس آئے کتنے لوگوں کو فائدہ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منریگا میں خواتین کے لیے التزام ہے جس کا مقصد دیہی خواتین کو اقتصادی طور پر خوشحال بنانا تھا اور اسے دیکھنے کے لیے اس کا سوشل آڈٹ ہونا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details