اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیا اپنے بھی بھروسے کے لائق نہیں؟ - Mumbai

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے کے دیوا علاقے میں ایک سانحہ پیش آیا جس کو پولیس نے بہ حسن و خوبی فلمی انداز میں کامیابی سے انجام دیا۔

کیا اپنے بھی بھروسے کے لائق نہیں؟

By

Published : Jul 12, 2019, 7:07 PM IST

واقعہ یہ ہے کہ ممبرا پولیس تھانے کے دیواعلاقے سے تعلق رکھنے والے مونو کمار پاسی چھ تاریخ کو اپنے ڈیڑھ برس کے بچے کے ساتھ بازار گئے ان کے ساتھ ان کی جان پہچان کا ناگیش پاسوان بھی ساتھ تھا۔

کیا اپنے بھی بھروسے کے لائق نہیں؟

مونو کمار کچھ دیر کے لیے اپنے بچے کو ناگیش کو سپرد کر کے سامان لینے چلے گئے جب وہ واپس آئے تو بچہ اور ناگیش دونوں غائب تھے۔

مونو نے اس کی شکایت ممبرا پولیس اسٹیشن میں درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تفتیش کی اور آج بچے کو صحیح سلامت ملزم ناگیش سے برآمد کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے میڈیا کے سامنے بچے کو والدین کے سپرد کر دیا۔

ممبرا پولیس اور تھانے کرائم کی اس کامیاب کاروائی پر مہاراشٹر کے ڈائیریکٹر آف پولیس(ڈی جی) سبودھ کانت جیسوال اور تھانے کے پولیس کمشنر وویک پھنسالکر نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details