ایم ایل اے غیاث الدین شیخ نے کہا کہ 'کھمبات میں آپسی سیاسی رنجش کی وجہ سے فساد برپا ہوا تھا ہم نے اس کے لیے کلکٹر کو میمورنڈم بھی دیا گیا، ساتھ ہی تشدد ہونے سے پہلے ہی 29 جنوری کو ہی ہم نے گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کو اطلاع دی تھی کہ کھمبات میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے لیکن اس وقت وزیر اعلیٰ نے ہماری باتوں کو سیریس نہیں لیا اس کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے ایک دن پہلے کھمبات میں تشدد پھونٹ پڑا'۔
انھوں نے کہا کہ 'اگر پہلے حکومت کچھ قدم اٹھائی ہوتی تو آج لوگوں کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا'۔
انھوں نے بتایا کہ ہم نے اس تعلق سے وزیر داخلہ گجرات پردیپ سنگھ جاڑیجا، اپوزیشن لیڈر پریش دھانانی اور آنند کلکٹر کو درخواست دی ہے۔ جس کی وجہ سے وہاں کے افسران کو ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔
اس تعلق سے ایم ایل اے عمران کھیڑا والا نے کہا کہ 'کھمبات میں وہاں کے بی جے پی کے ایم پی اور ایم ایل اے کی وجہ سے اتنا بڑا تشدد برپا ہوا۔ جس کے لئے ہم نے میمورنڈم بھی کلیکٹر کو سونپا ہے'۔