نریندر مودی نے دوران خطاب اینٹی سیٹلائٹ میزائل کے کامیاب ٹیسٹ تجربے کا اعلان کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ٹی وی چینلز پر نشر کیا جانے والا مشن شکتی پروگرام ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کے افسران نے اجلاس طلب کیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضابطہ اخلاق میں وزیراعظم نریندر مودی نے 'پارٹی ان پاور'کے خلاف ورزی نہیں کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس صورت میں سرکاری ذرائع ابلاغ کے غلط استعمال سے متعلق ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس پروگرام پر کئی حزب اختلاف جماعتوں کے رہنماؤں نے نکتہ چینی کی تھی جن میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اسے'لامحدود ڈرامہ قراردیا تھا وہیں کانگریس صدر راہل گاندھی نے مودی کو ورلڈ تھیٹر ڈے' قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔